Urdu Trending Health and Information Blog

اردو ٹرینڈنگ بلاگ آپ کی صحت اور انٹرٹینمنت کے لیے بنایا گيا ہے۔

Thursday, 26 October 2017

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ تھکاوٹ اور ٹانگوں میں درد کیوں محسوس کرتے ہیں


اگر آپ اکثر تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں اور ٹانگوں میں درد رہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے، جس کی دستیابی سے یہ مسائل بآسانی حل ہو سکتے ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہر غذائیات کم پیئرسن کا کہنا ہے کہ ”وٹامن ڈی کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی سعی کرنی چاہیے کیونکہ یہ انسان کے مدافعتی نظام کی صحت کے لیے انتہائی ناگزیر ہوتا ہے۔ اگر طویل عرصے تک اس کی کمی لاحق رہے تو مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے جس کے باعث انسان کو کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔“پیئرسن کا کہنا تھا کہ ”ذہنی پریشانی اور عصبی تناﺅ کا شکار رہنا، ہمہ وقت تھکے رہنا، جوڑوں کا درد لاحق ہونا اور ہڈیوں کا کمزور ہونا اور پٹھوں کا درد کرنا وٹامن ڈی کی بڑی علامات ہیں۔ وٹامن ڈی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ روزانہ 20منٹ تک براہ راست سورج کی روشنی میں رہنے سے ہمیں اس کی مطلوبہ مقدار حاصل ہو جاتی ہے لیکن ہمارا لائف سٹائل ایسا ہو چکا ہے کہ ہم عموماً دن کے اوقات میں عمارتوں کے اندر رہ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں وٹامن ڈی کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔ ایسی صورت میں ہمیں ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔ ان غذاﺅں میں سامن اور تونا مچھلی، انڈے کی زردی، پنیر، ڈیری مصنوعات، سویا ملک اور کچھ اناج شامل ہیں۔“

No comments:

Post a Comment